بھٹکل:14/اکتوبر(ایس او نیوز) مرکزی حکومت، یوتھ اینڈ اسپورٹس محکمہ ، نہرو یوتھ سنٹر کاروار اور سرپن کٹا اسپورٹس کلب کے اشتراک سے چوتھنی کدرے بیرپا ہال میں ’’یوتھ پارلیمنٹرین ‘‘ نامی پروگرام کا تعلقہ پنچایت ممبر ہنومنت این نایک نے افتتاح کیا۔
اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ سماج کی ترقی میں یوتھ اسوسی ایشن کا اہم رول ہوتاہے، کدرے بیرپا مندر انتظامیہ چوتھنی کے صدر چندرو نارائن نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کےطور پر ضلع یوتھ ایوارڈ یافتہ نرسمہا ایم موگیر کریکال ، بیلکے ہائی اسکول استاد پرکاش شرالی ، سرپن کٹا اسپورٹس کلب ممبر واسونائک موجود تھے۔ وجیا بینک کے موظف مینجر ایم آر نائک نے مرکزی منصوبہ جات کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ قومی یوتھ کارکن جیوتی نائک نے نظامت کی تو ہریش نائک نے شکریہ ادا کیا۔